24
فروری
2014

دوسری بیداری قرآنی نامی کانفرنس منعقدہوئی

دوسری بیداری قرآنی نامی کانفرنس منعقدہوئی

آیت اللہ العظمی ڈاکٹرمحمدصادقی تہرانی کےآثاراورکاوشوں کےساتھ دوسری قرآنی بیداری کانفرنس کاقرآن مجیدکی تلاوت سےآغازہواجس میں مایہ نازقاری استادیزدان پناہ نےاپنی مسحورکرنےوالی آوازمیں تلاوت فرمائی اس کےبعد"پروگرام اجراکرنےوالے
(ڈاکٹرامیرخانی)کےعلان کےساتھ انہوں نےعظیم دانشوراستادڈاکٹرمحمدصادقی کی تجلیل اورتوصیف کی اورسلسلہ کوآگےبڑھایا-ڈاکٹرامیرخانی نےکہا:مرحوم آیت اللہ ڈاکٹرمحمدصادقی تہرانی تاریخ معاصرجہان میں بیداری قرآنی کےسلسلےمیں،پیش قدم افرادمیں سےہیں جنھوں نےنصف صدی سےزیادہ کے مجاھدت علمی،عملی،یونیورسیٹی اورحوزوی سابقہ رکھتےہوئےقرآن کےاندرعمیق ،دقیق کاوش کےساتھ کلام وحی کےاشاروں اورلطایف دریافت کرنےاوران کی نشرواشاعت کرنےاورنص وظاہرقرآن کی دائمی اورپائیدارحجیت کی یاددہانی کرائی اوراسلامی انقلاب کےمیدان میں سرگرم شرکت کی اورفقہ،اصول،مقارنات ادیان فلسفہ،عرفان،عقائداورسیاست کےموضوعات پرقرآن اورسنت محمدیﷺ کی بنیادپرتاریخ معاصرجہان میں قرآنی بیداری کےموضوع میں ایک نئی بنیادڈالی اوراپنےجدیدنظریوں سےفیضیاب کیا-   انہوں نےعربی زبان میں30/جلدوں پرمشتمل تفسیرقرآن کاالفرقان نامی دورہ لکھا،30/جلدوں پرمشتمل تفسیرموضوعی لکھی،تفسیرالبلاغ لکھا جوتفسیرالقرآن بالقرآن کاخلاصہ ہے،ترجمان وحی( قرآن کریم  کافارسی ترجمہ ہے) تفسیرترجمان فرقان،قرآن کریم کی فارسی تفسیراورتقریبا60/سال تک قم،تہران،نجف،مکہ،مدینہ،بیروت،سوریہ کےحوزہ ھائی علمیہ میں تفسیرقرآن کادرس کہا-اورفقہی اصولی وغیرہ وغیرہ عناوین پر150/عنوان سےتالیفات اورآثارچھوڑےہیں آیت اللہ عباس علی روحانی بیداری قرآنی کانفرنس کےعلمی سکرٹری اورامام خمینی اورانقلاب اسلامی دارالتحقیق کےریئس نےبیان کیا:مرحوم آیت اللہ صادقی تہرانی حقیقی معنی میں ایک انسان تھےجنہوں نےاپنی ساری بابرکت عمرکی خدمت میں گزاردی اور آپ کانظریہ تھاکہ قرآن کریم معصوم اکبرہےاوردیگرمعصومین اس کےفدیہ قرارپائےہیں اوراس کی نشرواشاعت کی راہ میں جان قربان کی ہے-

انہوں نےیہ بیان کرتےہوئےکہاکہ آیت اللہ صادقی نےقرآن کواپنےنظریات کامحورقراردیاہے،اورکہا:یقیناانہوں نےقرآن کی راہ بڑی مشکلوں سےطےکی ہے،کتابیں فروخت کرکرکےزندگی گزاری ہےاوربعض مرحلوں میں معاشی بدحالی کاشکارہوئے-اوراپنےبچوں کی کفالت کی اس کے باوجودکسی کےسامنےذلیل ورسواہونےکےلئےتیارنہ تھےاور نہ آخرتک ہوئے
بیداری قرآنی کےعلمی سکریٹری نےسلسلہ کواگےبڑھاتےہوئےکہا:ان کانفرنسوں کےمنعقد کرنےکامطلب یہ نہیں ہےکہ ہم لوگ معصوم کی شخصیت کی تعظیم  وتکریم کی بات کریں بلکہ بحث یہ ہےکہ اس عالم ربانی کی قرآنی راہ کاسلسلہ آگےبڑھےجوانہوں نےاپنی زندگی میں طےکیاہے:
انہوں نےتصریح کی:ایک اثرجس نےاستادکےروح کےاندرقرآن سےانس ولگاوایجادکیاتھا،آپ کی جوان مردی اورثابت قدمی تھی-انہوں نےتحقیق اورجستجوکاجوکچھ علمی نتیجہ حاصل کیااسےبےجھجھک اور بےخوف لوگوں کےسامنےپیش کیاہے-انہوں نےتحقیق کودیرسےنتیجہ خیزسمجھتےہوئےفرمایا:اصولی طورپرتحقیق وتلاش ہمارےملک میں دنیامیں ہونےوالی تحقیق اورریسرچ سےبہت فرق کرتی ہے۔یہاں تک کےسائنس علوم کےسلسلہ میں بھی دنیاتحقیقی کاموں کےلئےکڑوڑوروپیہ خرچ کرتی ہےکہ ممکن ہےنتیجہ خیزبھی نہ ہو،لیکن اگرہماری تحقیق نتیجہ خیزنہ ہوتوہم ایک تومان بھی خرچ کرنےکےلئےحاضرنہیں ہیں اوریہ اچھی بات نہیں ہےامام خمینی اورانقلاب اسلامی تحقیقی سنٹرکےسربراہ آخرمیں یاددہانی کراتے ہیں:معصوم صادقی تہرانی حریم اہلبیت کادفاع کرنےمیں مردانہ ثابت قدمی دکھائی یہاں تک کےاسی سلسلہ میں ان کو گرفتارکرکےجیل میں ڈال دیاگیا-لیکن ان کو حق بات کہنےسےکوی نہیں روک سکا

زمرے: اخبار و همایش ها

علوم قرآن کا خبرنامہ

سب سے آخر خبر دریافت کرنا اور سائٹ کو آپ ڈیٹ کرنا

جامعة علوم القرآن

فرقان شفاسنتر

ارتباطی طریقے

  • دفتر قم کا پتہ :
    ایران - قم - بلوار محمد امین (ص) بین کوچه 11 و 13
  • رابطہ نمبر: 
    02532930344
    09127553030
    09124553030
  • ایمیل آڈرس: 
    This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.