آیۃ اللہ صادقی تہرانی کی کتابوں کے مجموعہ کی تکمیل
قرآنی محققین اور محترم ناظرین کی خدمت میں سلام ،مدت سے آیۃ اللہ العظمیٰ ڈاکٹر محمد صادقی تہرانی گرانقدر کتاب تفسیر الفرقان کے مولف کے تمام آثار و تالیفات کو جمع کرنے ،اس کی تکمیل اور آنلائن کرنے اور انھیں پوری دنیا میں علوم قرآن وب سائٹ پر ڈالنے کی فکر میں تھا تا کہ قرآنی محققین اس سے استفادہ کر سکیں ۔
اس سلسلہ میں خداوند عالم کے الطاف کے سایہ میں اب تک تقریبا 120 جلد کتابیں علوم قرآن کی وب سائٹ پر ڈالی جا چکی ہیں۔یہ کتابیں عموما pdf نسخہ کی حامل ہیں اور آسان طریقہ سے مفت انھیں ڈانلوڈ کر سکتے ہیں
اسی طرح آپ کی بہت ساری آثار بصورت متن اور بطور کامل فہرست گذاری کئے گئے ہیں صرف فہرست پر کلک کرنے سے متون قابل دسترسی اور کاپی کرنے کے قابل ہیں ۔
ہم اس خبر کے آخر میں ناظرین محترم سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنی مفید اور کار آمد تنقید اور تبصروں سے نوازیں تا کہ ہم بہتر سے بہتر آپ کی خدمت کر سکیں اور قرآنی محققین کے لئے آسانی ہوسکے ۔"ہم سے رابطہ کریں" والے صفحہ کے ذریعہ ہمیں مطلع فرمائیں۔
آپ کی عنایتوں کا شکریہ۔
علی نوریان
عالمی علوم قرآن مرکز کے مدیر