24
جنوری
2015

تیسری بیداری قرآنی کانفرنس میں مقالےکےعناوین

تیسری بیداری قرآنی کانفرنس میں مقالےکےعناوین

علامہ مجاہد آیت اللہ العظمیٰ  ڈاکٹر محمد صادقی تہرانی(رہ) زندہ باد یہ عالم اسلام  کی تاریخ معاصر میں قرآنی بیداری کے سلسلہ میں  ان پیشقدم لوگوں میں سے  جس نے نصف صدی سے زیادہ  کے علمی،عملی یونیورسیٹی  اور حوزوی سابقہ  رکھتے قم،تہران،نجف،مکہ،مدینہ،بیروت،سوریہ کے حوزہ ھای علمیہ  میں قرآن کے اندر  عمیق اور دقیق مجاھدت کی  اور کلام وحی کے اشاروں اور حقائق کی کی نشر و اشاعت کی  اور نص و ظاہر قرآن   کی دائمی  اور پائیدار حجیت  کی یاد دہانی کرائی  اور اسلامی انقلاب میں بہت ہی سرگرم   کردار ادا کیا  اور عراق،لبنان وغیرہ  کی سامراج  مخالف تحریکوں اور فقہ،اصول،مقارنات،ادیان فلسفہ،عرفان،عقائد اور سیاست میں  قرآن اور عالم اسلام  کی معاصر تاریخ میں  بیداری قرآنی سے متعلق  ایک نئی بنیاد ڈالی  اور نیا قدم اٹھایا "تاریخ معاصر میں بیداری قرآنی" سب سے پہلی کانفرنس سوموار 9 بھمن ماہ 1391 ش مطابق 16 ربیع الاول 1434 ھ۔ق  تہران کے  عظیم  دائرۃ المعارف کے مرکز میں ہوئی۔
اور دوسری"بیداری قرآنی در تاریخ معاصر"بروز جمعرات  15  سفند  ماہ سنہ 1392 بمطابق 4 ربیع الثانی سنہ 1435 ھج  بوقت 9 بجے  صبح  قم کی مفید
یونیورسیٹی  میں منعقد ہوئی  جس میں علوم قرآن کے تمام  محققین،اسکالروں  اور دانشوروں نے  شرکت  فرمائی  اور اب تیسری بیداری قرآنی  کانفرنس حضرت ولی عصر  (عج) کی عنایت کے سایہ میں علماء،اساتذہ،محققین ،حوزہ اور دانشگاہ کی شرکت سے تفسیر  الفرقان میں قرآن سے قرآن کی تفسیر  کی روشنی میں  مورخہ 14  اسفند ماہ  سنہ 1393 ش دفتر تبلیغات اسلامی  کے کانفرنس  حال میں منعقد ہوئی۔


تحقیق کا محور:


تیسری بیداری قرآنی  کانفرنس  قرآن کی قرآن سے تفسیر  کی تحقیق  و بررسی  کے مقصد سے  منعقد ہوگی  اور محققین اور دانشوروں  کو مندرجہ ذیل موضوعات  پر مقالے  لکھنے کی دعوت  دی جاتی ہے۔
     

الف: تفسیر الفرقان  بالقرآن   کے نظری  اور عام مباحث

•    قرآن کی قرآن سے تفسیر  کرنے کے اصول و ضوابط
•    قرآن کی قرآن سے تفسیر کرنے  کے طریقے اور نتائج
•    قرآن سے قرآن کی تفسیر کا کیا مطلب؟
•    قرآن  کی قرآن سے تفسیر  اور تفسیر موضوعی  فرق اور یگانگت
•    پیغمبر اکرم ﷺ  کے زمانے میں  قرآن  کی قرآن  سے تفسیر کرنے  کا تاریخی سابقہ
•    عہد صحابہ  کے زمانے میں   قرآن کی  قرآن سے تفسیر کرنے کا  تاریخی سابقہ
•    اہلبیت ؑ کی  نظر میں  قرآن کی قرآن  سے تفسیر کا مقام
1۔  تفسیری روایات کی تحقیق  میں نمونے،تعداد اور جلوے
2۔ ائمہ اطہار ؑ  کے زمانے میں  قرآن کی قرآن سے  تفسیر کا تاریخی  سابقہ
•    اہلسنت کے گذشتہ مفسرین  کے درمیان قرآن کی قرآن  سے تفسیر کا سابقہ

•    شیعہ گذشتہ مفسرین کے درمیان  قرآن کی قرآن سے  تفسیر کا ارتقاء اور  تاریخی سابقہ


اہلسنت ہم عصر مفسرین کے درمیان  قرآن کی قرآن سے تفسیر کی  ارتقائی سیر

•    اثٖری تفسیر سے  قرآن کی قرآن سے تفسیر  کا موازنہ اور معیار
•    قرآن کی قرآن سے تفسیر کی گوناگون  سمجھ
•     قرآن کی قرآن سے تفسیر  کی روش کے موافقین کے ادلہ کی تحقیقی
ب: موضوعات اور آیات میں تفسیر  الفرقان کے محور پر  قرآن کی قرآن سے  خاص تفسیر کے مباحث۔

قرآن کی قرآن سے گوناگون تفاسیر میں  تقابلی تفسیر کی  تحقیقات

1۔  قرآن کی قرآن  سے تفسیر میں  اہلسنت کے معاصر مفسرین کے درمیان  قرآن کی تفسیر
•    عبد الکریم خطیب  کی قرآن  کی قرآنی  تفسیر میں قرآن  سے قرآن کی  تفسیراور  تفسیر الفرقان  سے موازنہ

•    شنقیطی کی اضواء البیان  تفسیر میں  قرآن کی قرآن  سے تفسیر کی روش  اور اس کا  تفسیر الفرقان سے موازنہ

2۔ شیعہ معاصر مفسرین کے درمیان  قرآن کی قرآن سے تفسیر
•    تفسیر المیزان میں قرآن  کی قرآن سے تفسیر  کی روش  اور اس کا تفسیر  الفرقان سے موازنہ
•    قرآن کی قرآن سے تفسیری روش میں  آیت اللہ صادقی کے  ادلہ کی تحقیق
•    قرآن کی قرآن سے تفسیر  کی روش میں مخالفین کے ادلہ کی تحقیق
•    تفسیر کے حدود میں  تفسیر روایات کی کارگذاری

•    تفسیر قرآن  میں مفہوم ایضاح کی  تفسیری روایات  میں تعلیمی یا تعبدی  کردار کی تحقیق


•    قرآن کی قرآن سے تفسیر میں رکاوٹیں
•    قرآن کی قرآن سے تفسیر اور تاویل

مقالہ تدوین اور لکھنے اور ارسال کرنے میں  مندرجہ ذیل  نکات کی طرف توجہ دیں:
اصل مقالہ ارسال کرنے  کی آخری مہلت  مورخہ 1/12/1993 ہے ۔

مقالات  1 سے 15 صفحہ (A4) (3 سے 45 کلمہ کے بیچ)  ہونا چاہیئے ،اور لکھنے کے فنی اصول  جو (خلاصہ ،کلیدی کلمات،نتیجہ گیری ،حوالجات اور  مقالہ کے آخر میں مآخذ  کا ذکر ) سب  کو شامل ہو۔
 ارسال کیا جانے والا  مقالہ word کے فائل میں PDF کے ساتھ ہو۔
گھر یا جہاں کام کرتے ہیں وہاں کا دقیق اور صحیح پتہ  ایمیل آڈریس ،ٹلیفون نمبر، موبائل نمبر اور فیکس نمبر  اگر ہو تو  الگ صفحہ پر  مقالہ کے ساتھ لکھ کر ضمیمہ کریں ۔
اپنی علمی زندگی کا خلاصہ  ایک عدد تصویر کے ساتھ  ارسال کریں ،شکریہ۔

زمرے: اخبار و همایش ها

علوم قرآن کا خبرنامہ

سب سے آخر خبر دریافت کرنا اور سائٹ کو آپ ڈیٹ کرنا

جامعة علوم القرآن

فرقان شفاسنتر

ارتباطی طریقے

  • دفتر قم کا پتہ :
    ایران - قم - بلوار محمد امین (ص) بین کوچه 11 و 13
  • رابطہ نمبر: 
    02532930344
    09127553030
    09124553030
  • ایمیل آڈرس: 
    This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.